Quettaweb.com
Welcome
Login / Register

سول اسپتال میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں میڈیا کے نمائندوں اور وکلا سمیت 70 افراد جاں بحق

کوئٹہ: سول اسپتال میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں میڈیا کے نمائندوں اور وکلا سمیت 70 افراد جاں بحق جب کہ 121 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے سول اسپتال کی ایمرجنسی کے مرکزی دروازے پر اس وقت دھماکا ہوا جب ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر بلال انور کاسی کی لاش لائی گئی تھی اور اس وقت وہاں وکلا ، میڈیا کے نمائندے اور اہم سرکاری شخصیات بھی موجود تھیں۔ دھماکے کے فوری بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اسپتال ذرائع نے دھماکے کے نتیجے میں 70 افراد کے جاں بھق ہونے کی تصدیق کردی ہے جن میں صحافی اور وکلا بھی شامل ہیں جب کہ 121 افراد زخمی ہیں ، زخمی ہونے والوں نے متعدد افراد زخمی ہیں جن میں بلوچستان بار کے سابق صدر تاج محمد کاکڑ بھی شامل ہیں۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ دھماکے کی جگہ سے شوہد اکٹھے کرنے کا کام بھی شروع کردیا ہے۔

 

Post your comment

Comments

Be the first to comment

Related Articles

RSS
loading...